سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے خود انحصاری، خود اعتمادی اور معاشرتی شمولیت کی علامت ہے، چودھری محمد اشرف

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 16:58

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر کے زیرِ اہتمام اور پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر کے باہمی تعاون سے سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب ضلع کونسل ہال بھکر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی نمائندہ ڈپٹی کمشنر بھکر اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان تھے۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے خود انحصاری، خود اعتمادی اور معاشرتی شمولیت کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ملک مشتاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر، اور ملک ظفر اقبال، صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈز بھکر، نے اپنے خطابات میں بصارت سے محروم افراد کی معاشرتی اہمیت، سرکاری معاونت اور محکمانہ خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان نے ہمراہ دیگر مہمانان گرامی بصارت سے محروم 80 سے زائد افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ملک ظفر اقبال کھارا ،سجاد حسین اور میڈم شگفتہ ناز سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔\378