Live Updates

سرگودھا ، ٹرک کی ٹکر سے تباہ کارتباہ، باپ بیٹی اور خاتون جاں بحق

جاںبحق افراد کی نعشیں جب ایک ساتھ گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،مرحومین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 19 اکتوبر 2025 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) تیز رفتار بے قابو ٹرک کی ٹکر سے تباہ کار کے حادثہ میں جاںبحق باپ بیٹی اور خاتون کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں جبکہ عیسی خیل کے اسی خاندان کے متوفی کی اہلیہ اور چار بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمیوں کو گئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے جس خاندان کے افراد کی نعشیں ایک ساتھ گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا جن کو نماز جنازہ ادا کر کے سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق عیسی خیل سے عمران خان خاندان کے افراد گاڑی پر راولپنڈی ائیر پورٹ جا رہے تھی کہ سی پیک پر تراب کے قریب ان کی کار کو تیز رفتار بے قابو ٹرک کے کچل سے کار مکمل طور پر تباہ اور باپ بیٹی اور خاتون 3 افراد عیسی خیل کی42 سالہ عمران خان ،30 سالہ زوجہ اکرام اور 8 سالہ شازیہ عمران جاں بحق اور چار بچوں سمیت 6 افراد کامران خان، مبین،امیرہ اکرام،مرہاعمران، عائشہ زوجہ عمران، مائرہ عمران، کامل عمران شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور 2 مذید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔جاںبحق افراد کی نعشیں جب ایک ساتھ گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔جن کو نماز جنازہ ادا کر کے سپردخاک کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات