سٹیفن بیٹ کا عالمی سائیکلنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ شاندار انداز میں کیریئر کا اختتام

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:50

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) انگلینڈ کے دو مرتبہ کے پیرا لمپک چیمپئن سٹیفن بیٹ نے پیرا سائیکلنگ ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ میں مردوں کی ٹینڈم انفرادی پرسوٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے 12 سالہ شاندار کریئر کا اختتام یادگار بنا دیا۔بی بی سی کے مطابق48 سالہ سٹیفن بیٹ اور ان کے پائلٹ کرسٹوفر لیتھم نے فائنل میں اٹلی کے حریف لورینزو برنارڈ اور ان کے پائلٹ پاؤلو توتو کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔

یہ کامیابی سٹیفن بیٹ کے کیریئر کا پانچواں عالمی ٹائٹل ثابت ہوئی جبکہ وہ مجموعی طور پر 5 پیرا لمپک تمغے بھی جیت چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 سال قبل بھی ریو میں انہوں نے اپنے سابقہ پائلٹ ایڈم ڈگل بائی کے ساتھ انفرادی پرسوٹ اور روڈ ٹائم ٹرائل میں دو طلائی تمغے جیتے تھے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے ساتھ برطانوی ٹیم نے مزید دو طلائی تمغے بھی اپنے نام کیے۔

آرچی ایٹکنسن نے مردوں کے C4 10 کلومیٹر سکریچ ریس میں فتح حاصل کر کے اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا جبکہ الزبتھ جارڈن اور ان کی پائلٹ ڈینیئل خان نے خواتین کی B 1 کلومیٹر ٹائم ٹرائل میں کامیابی کے ساتھ اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ادھر فنلے گراہم نے C3 ایلیمی نیشن ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا، جو ان کا تین دنوں میں تیسرا تمغہ تھا ۔ کاڈینا کاکس نے بھی خواتین کی C4 سپرنٹ ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ان کامیابیوں کے بعد برطانوی ٹیم کا مجموعی تمغوں کا سکور 7 طلائی، 5 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے ہو گیا ہے۔اس جیت کے بعد سٹیفن بیٹ کا کیریئر 5 عالمی ٹائٹلز اور 5 پیرا لمپک تمغوں پر مکمل ہوا۔ وہ 9 سال بعد ایک بار پھر ریو میں ہی فاتح بنے، جہاں انہوں نے 2016 میں بھی دو طلائی تمغے جیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :