تیز ہواؤں کے باعث کیپ ٹاؤن میراتھن 2025منسوخ، ہزاروں ایتھلیٹس مایوس

اتوار 19 اکتوبر 2025 16:00

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) جنوبی افریقامیں ہونے والی سان لیم کیپ ٹاؤن میراتھن 2025کو خراب موسم کے باعث اچانک منسوخ کر دیا گیا، اس میراتھن کا آغاز اتوار کی صبح ہونا تھا جس سے دنیا بھر سے آئے 24,000 سے زائد ایتھلیٹس حیران اور مایوس ہو گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن میراتھون 2025 اتوار کو جنوبی افریقی شہر میں منعقد ہونا تھی جوخراب موسم کی وجہ سے دو گھنٹے قبل ہی منسوخ کردی گئی۔

منتظم کلارک گارڈنر نے فیصلے کو "افسوسناک مگر ضروری" قرار دیا اور کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے شرکا، رضاکاروں اور عملے کی سلامتی خطرے میں تھی، اس لیے میراتھن کو روکنا پڑا۔کلارک گارڈنر نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن صورتحال کی تیاری کی تھی، لیکن خراب موسم ہماری بس سے باہر تھا ۔

(جاری ہے)

ہماری اولین ترجیح انسانی جانیں ہیں۔کلارک گارڈنر نے مزید کہا کہ اب اس میراتھن کے لئے ہم آپ کو آئندہ سال مئی میں دوبارہ خوش آمدید کہیں گے۔

ویسٹرن کیپ کے وزیر برائے ثقافتی امور اور کھیل، ریکارڈو میکینزی نے بھی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم اسے درست اور محفوظ قدم قرار دیا۔ انہوں نے ایتھلیٹس کو حوصلہ دیا کہ وہ مقامی کمیونٹی رن میں حصہ لیتے رہیں۔اومی درای ایتھلیٹکس کلب سے تعلق رکھنے والے یُسری سالی، جو پانچویں بار کیپ ٹاؤن میراتھن میں شریک ہونے والے تھے، نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن 16 ہفتوں کی تیاری کے بعد یہ خبر دل توڑ دینے والی ہے۔ خاص طور پر ان کے لیے جن کی یہ پہلی میراتھن ہوتی۔یہ دوڑ صبح سوا چھ بجے شروع ہونا تھی، منسوخی کے اعلان کے وقت 30 ہزار سے زائد ایتھلیٹس آغاز کے مقام تک پہنچ چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :