صوابی،قتل کی الگ الگ وارداتوں میں تین افراد جاں بحق

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس تھان لاہور کی رپورٹ کے مطابق بیوہ ارشد علی سکنہ مانکئی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 48سالہ شوہر ارشد علی گزشتہ صبح 9بجے گھر سے نکل کر اپنے بہن کے ہاں موضع بیکا ڈھیری جانے کا کہہ کر چلے گئے تھے جبکہ میں بچوں کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ کی شادی پروگرام کے لیے میکے چلی گئی رات کو رشتہ داروں نے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کو کسی نے موضع تانو ڈھیری کے حدود میں واقع دریائے سندھ کے بیلہ جات قتل کر کے لاش ہسپتال میں پڑی ہے جب وہ ہسپتال آئی تو واقعی وہ قتل شدہ پڑا تھا ، ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں معلومات ہونے پر باقاعدہ دعویداری کے لیے رجوع کروں گی ، دریں اثناء بیوہ اشفاق سکنہ جلبء نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے 48 سالہ شوہر اشفاق کے ہمراہ علاج معالجہ کے لیے تورڈھیر گئی تھی واپسی پر میں تیز رفتار رکشہ میں جبکہ شوہر اپنے موٹر سائیکل پر رکشے سے آگے جارہے تھے جب وہ کمر لار کے مقام پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود اکسار علی اور ان کے بھائی گلزار علی نے اپنے اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا شوہر اشفاق موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیر محمد سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اتوار کے روز اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ ان کا 21سالہ شادی شدہ بیٹے رحمان علی کو ڈاگو لار خٹ کلے کے مقام پر کھیتوں میں کسی نے قتل کرکے لاش کو ریسکیو ٹیم نے کالو خان ہسپتال منتقل کر دی ہے جب وہ ہسپتال پہنچے تو وہ وہاں قتل شدہ پڑا تھا مقتول شادی شدہ اور والدین سے علحیدہ مکان میں رہائش پذیر تھے وہ آئس نشے کا عادی تھا نشے کی وجہ سے 2 ماہ قبل اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے بیٹھی تھی جبکہ مقتول رکشے کا ڈرائیور بھی تھا ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں ہے، مقتول کی لاش پولیس نے موضع خٹ کلے کے مقام پر خوڑ نالہ سے برآمد کرلی جسے نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو خوڑ نالہ کے کنارے رکھ کر سوگھے گھاس سے ڈھانپ دیا تھا ، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔