Live Updates

جمعیت علماء اسلام ڈاگ بہسود راہنما مولانا نعیم اللہ حقا نی کامسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان

اتوار 19 اکتوبر 2025 19:30

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام ڈاگ بہسود راہنما مولانا نعیم اللہ حقا نی نے سا تھیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اس مو قع پر صاحبزادہ حمزہ خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن نوشہرہ اور کو نسلر الطاف خان نے نئے شامل ہو نے والے سا تھیوں کو پار ٹی پہنا ئیں ۔

(جاری ہے)

ڈاگ بہسود تحصیل پبی میں پا کستان مسلم لیگ ن کا شمو لیتی تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی صاحبزادہ حمزہ خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن نوشہرہ تھے جس میں بڑی تعداد میں پار ٹی کار کنان نے شر کت کی جس میںجمعیت علماء اسلام ڈاگ بہسود راہنما ، مدرسہ کے مہتمم مولانا نعیم اللہ حقا نی نے سا تھیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا صاحبزادہ حمزہ خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن نوشہرہ اور کو نسلر الطاف خان ضلعی سیکر ٹری اطا عات زر شیرنے نئے شامل ہو نے والے سا تھیوں کو پار ٹی پہنا ئیں اور نئے سا تھیوں کو پار ٹی میں شا مل ہو نے پر مبارکباد پیش کی اس مو قع پر صاحبزادہ حمزہ خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن نوشہرہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کو تر قی کی راہ پر گا مزن کر نے کا سہرا صرف پا کستان مسلم لیگ ن کے سر ہے جب بھی ملک مشکلات میں ڈوب جا تا ہے تو صرف پا کستان مسلم لیگ ن نے نکلا ہے اور ملک کو مستحکم کیا ہے عوام دیگر پار ٹیوں نے دیکھ لیا کہ کسی بھی پار ٹی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا صو بے میں پی ٹی آئی نے صو بے کے عوام کو مشکلات میں ڈال کر بے روزگار کئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن آپ کو ما یوس نہیں کر ینگے اور آپ کے مسا ئل حل کر نے کے بھر پور اقدا مات کر ینگے تقریب سے کو نسلر الطاف خان ضلعی سیکر ٹری اطلا عات زر شیرنے بھی خطاب کیا ۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات