Live Updates

بلوچستان اسمبلی میں رحمت صالح بلوچ کے بھائی، سیکورٹی فورسز کے شہیداہلکاروں اور راحیلہ درانی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

پیر 20 اکتوبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں پنجگور سے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی، سیکورٹی فورسز کےشہید اہلکاروں اور سابق اسپیکر راحیلہ درانی کی والدہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان جنگ کے دوران ہمارے بہت سے سیکورٹی فورسز کے اہلکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جن کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز اور قانون سازی کے امور شامل تھے تاہم قائد ایوان کی درخواست پر اجلاس کی کارروائی آئندہ سماعت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات