صوبائی وزیر پنجاب برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کی جعفر آباد آمد

منگل 21 اکتوبر 2025 16:59

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر پنجاب برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کی جعفر آباد آمد۔سینئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں اہم ملکی،سیاسی اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملکی، سلامتی،ترقی، استحکام، خوشحالی اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کی یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پرسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی راہنمائی میں چاہیے سیلاب ہو، لاء اینڈ آرڈر ہو بلکہ ہر شعبے میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی مثالی کارکردگی ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

سردار رمیشن سنگھ اروڑہ نے سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی طرف سے شاندار میزبانی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میاں محمود ایم پی اے، سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ، سابق اقلیتی ایم پی اے کانجی رام، ایڈیشنل سیکرٹری میاں عمر حیات، کامران، اشرف سوترا،رانا امجد سابق کونسلر، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، سامسن سابق اقلیتی کونسلر، کیلاش کمار،، چوہدری افتخار، عمران گوجر، سمران شاہد، چوہدری ظفر، چوہدری سہیل، وقاص چوہدری سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔