رواں برس ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

بدھ 22 اکتوبر 2025 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی تاہم جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا، کم بارشیں ہونے کی وجہ سے پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زائد رہے گی، بارشیں کم ہونے کی وجہ سے بھی فضائی معیار متاثر رہے گا۔

دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں پر اس سسٹم کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔انجم نذیر نے مزید بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب ایک سمندری طوفان موجود ہے، اس سمندری طوفان کے باعث بحیرہ عرب میں ڈپریشن میں شدت آنیکاامکان نہیں۔