مصنوعی ذہانت سے خطرہ، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان محفوظ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مصروف
جمعرات 30 اکتوبر 2025 15:00
(جاری ہے)
مارک زکربرگ نے کیلیفورنیا کے شہر پاؤلو آلٹو کے مضافات میں مزید 11 جائیدادیں خریدیں جن میں 7000 مربع فٹ زیر زمین جگہ بھی ہے۔
مارک زکربرگ کے علاوہ دیگر ٹیکنالوجی کپمنیوں کے مالکان بھی ایسی زمینوں کی خریداری میں مصروف ہیں جن کے ساتھ باقاعدہ تہہ خانے یا مشکل صورتحال میں پناہ لینے کی غرض سے بنائی گئی جگہیں ہیں۔لنکڈ ان کمپنی کے شریک بانی ریڈ ہیفمن نے ماضی میں دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی کے انشورنس کی بات کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ میں گھر بنانے کی بات کی بھی کی تھی جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ امیر ترین افراد کسی جنگ، ماحولیاتی تبدیلی یا پھر کسی اور ایسی تباہی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے باقی دنیا واقف نہیں ہے۔گذشتہ کچھ برسوں کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس وہ واحد چیز ہے جو نئے خطرات کی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ کئی افراد کے لیے مصنوعی ذہانت کی تیر رفتار ترقی باعثِ پریشانی ہے۔ 2023 کے وسط میں سان فرانسسکو کی ایک فرم نے چیٹ جی پی ٹی ریلیز کیا تھا اور اب دنیا کے کروڑوں افراد اسے استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی اس چیٹ بوٹ کو وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے اپڈیٹ بھی کر رہی ہے۔صحافی کیرن ہؤ کی کتاب کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی سے وابستہ چیف سائنسدان ایلیا ستھسیکور اس بات سے متفق ہیں کہ سائنسدان ’آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس‘(اے جی آئی) بنانے کے بہت قریب ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جب مشین یا مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت کے برابر آ جائے گی۔انھوں نے لکھا ہے کہ چیف سائنسدان ایلیا ستھسیکور نے اپنے ساتھیوں سے ایک ملاقات میں کہا تھا کہ کمپنی کو (اے جی آئی) کی ریلیز سے قبل اہم افراد کے لیے زیر زمین پناگاہیں بنانی چاہییں۔یہ اس جانب اشارہ ہے کہ معروف اور بڑے سائنسدان اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وہ مالکان جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کر رہے ہیں، وہ بظاہر بہت خوفزدہ ہیں کہ نہ جانے ایک دن کیا ہو گا۔ اس صورتحال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کب آئے گی اور کیا اس کے آنے سے واقعی اتنی بڑی تبدیلی آئے گی کہ عام افراد اس سے خوفزدہ ہو جائیں گے۔ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ اے جی آئی ناگزیر ہے۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے 2024 کے اختتام پر کہا تھا کہ یہ کئی افراد کے اندازوں سے بھی پہلے آ جائے گی۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے جی آئی کے آنے میں پانچ سے دس سال لگیں گے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اے جی آئی سنہ 2026 تک ریلیز ہو سکتی ہے۔اے آئی دنیا میں تیزی سے بڑھنے والی ٹیکنالوجی ہے اور دنیا کی کئی کمپنیاں اے آئی پر کام کر رہی ہیں۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
-
دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ
-
ایران تباہ ہوچکا، اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب مشرق وسطی کا بدمعاش نہیں رہا، ٹرمپ
-
ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہائوس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی
-
پیرس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب
-
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہی: ٹرمپ
-
اوپن اے آئی نے سائبر سکیورٹی پروگرام ’’ڈے بریک‘‘ کو وسعت دے دی
-
چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل
-
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، یونیسکو
-
پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سیکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں، صدرایران
-
پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.