×عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منعقدہ 44ویں عظیم الشان آل پاکستان سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس کا پہلا روز
?روح پرور مناظردیکھنے میں آئے عقیدت و ایمان سے معمور اجتماع اور علمائے کرام کے بصیرت افروزخطابات نے کانفرنس کے پنڈال کو عقیدہ ختم نبوت کی روشنی سے منور کر دیا ا*مقررین اورشرکاء نے قومی اقلیتی حقوق ایکٹ کمیشن 2025ء کومسترد کردیا 7ہ ایکٹ آئین پاکستان کی اسلامی دفعات قانون توہین رسالت 295Cاورامتناع قادیانیت آرڈینینس1984ء کے خلاف گھناؤنی سازش اورمغربی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے عقیدہ ختم نبوت ، ایمان کی بنیاد اور اتحاد امت کی پہچان اور اسلامی عقائد واعمال کے لیے بنیادی مشعل راہ ہے، مقررین
جمعرات 30 اکتوبر 2025 17:20
(جاری ہے)
کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ دینی مدارس ومساجد امت مسلمہ کے روحانی و تعلیمی قلعے ہیںان کی خود مختاری سالمیت اور دینی تشخص کا مکمل احترام کیا جائے۔
علماء کرام اور دینی مدارس کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ عقیدہ ختم نبوت ، ایمان کی بنیاد اور اتحاد امت کی پہچان اور اسلامی عقائد واعمال کے لیے بنیادی مشعل راہ ہے۔ قوانین تحفظ ختم نبوت کے خلاف غیر محسوس انداز سے سازشیں کرنے والی استعماری و صیہونی لابیاںقادیانیت اور قادیانیت نوازوں کے انجام بدسے سبق حاصل کریں ۔ کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد، صاحبزادہ عزیزاحمد خانقاہ سراجیہ کندیاںنے کی۔ کانفرنس کا آغازامیر مرکزیہ مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی کی پرسوز دعا سے ہوا۔ جب کہ کانفرنس سے معروف مذہبی وسیاسی رہنما،جے یو آئی کے مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مفتی محمد حسن لاہور، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد امجد خان ،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا محمد انس ،مولانا ضیاء الدین آزاد،مولانا عبیدالرحمن انور تلہ گنگ، مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا عبدالعزیز لاشاری،مولانا محمدعبداللہ پہوڑ،مولانابصیر خان ،ممتاز قانون دان منظور احمد میئو ایڈووکیٹ کراچی،مولانا محمد آدم ژوب ،مولانا مفتی لطف اللہ ،مولانا مفتی جہانگیر حیدر ،مولانا غازی عبد الرشید سیال، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانامحمد اسحاق ساقی مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانامفتی محمد راشد مدنی ، مولانا محمد طارق معاویہ،مولانا مختار احمد، مولانا فقیر اللہ اختر، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدالرزاق مجاہد، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد اقبال ساقی ،مولانا محمد وسیم اسلم،مولانا خالد عابد ،مولانا توصیف احمد،مولانا محمد حمزہ لقمان ،مولانا محمد حنیف سیال ، مولانا محمد ابرار شریف ، اور مولانا محمد ساجد،مولانا محمد احمد کوئٹہ ، مولانا محمد عثمان شاد ، مولانا ارشاداحمدفاروقی ، سمیت متعدد دینی و مذہبی رہنماؤں نے خطابات کئے۔ مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت اور فتنہ قادیانیت کے متعلق تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی شدیدمذمت کی ۔قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ حسب معمول مجھے کانفرنس کی شرکت کی سعادت سے نوازا۔ ایک طویل عرصہ سے امت مسلمہ فتنہ قادیانیت کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہے۔ قادیانیت کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ختم نبوت کے محاذ پر پارلیمنٹ کی سطح پر عالمی طاقتوں نے دیکھا کہ قادیانیت ہار گئی اور فقیر منش لوگ جیت گئے۔ پچاس سال کے بعد سپریم کورٹ میں قادیانیت پر ہم نے ایسا وار کیا کہ ایک صدی تک قادیانیت اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکے گی۔ علماء کرام اور ختم نبوت کے مجاہدوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ عالم کفر سے خیر کی توقع نہ رکھیں جب تک ہم زندہ ہیں کسی کا باپ بھی اسلام کا بال بھیگا نہیں کرسکتا۔ ہمارے عقائد، دین اسلام اور حاکمیت کی بقا میں مستحکم کردار ادا کرنے والے دینی مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ مدارس کی رجسٹرریشن اور بینک اوکانٹ کے حوالہ سے وفاق المدارس اور اتحاد مدارس دینیہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ خفیہ ایجنسیوں نے مدارس کے اتحاد کو توڑنے کے لئے چھوٹے چھوٹے وفاق اور ڈمی مدارس بنائے۔ میں اسٹیبلشمنٹ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ دینی مدارس کے خلاف آپ کی ہر سازش کر مقابلہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون خیبر پختونخواہ حکومت کی طرح ہماری مساجد کے علماء کو دس ہزار سے خریدنا چاہتی ہے۔ ہم ایسے دس ہزار حکومت کے منہ پر مارتے ہیں۔ مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسیلمہ کذاب سے لے کر مرزا کادیانی تک تمام جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف امت مسلمہ نے تحفظ ختم نبوت کی جد و جہد کو جاری رکھا ہوا ہے ۔مرزائیت ، گستاخان رسول ،شاتمیت اور اسلام دشمنی کا نام ہے محافظین ختم نبوت نے قادیانیت کے ارتدادی تابوت کو زمین بوس کردیا ہے ۔مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ عدالتوں میں ختم نبوت دفاع کے لئے ہمارے اکابرین نے باطل قوتوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ۔ پارلیمنٹ کی سطح پر علماء کرام کی جدو جہد پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ قادیانی گروہ نے آج تک پارلیمنٹ کے فیصلے اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے بغاوت پر مبنی موقف اپنایا ہوا ہے ۔ مولانا عبدالقیوم حقانی نے کہاکہ ملک میں قادیانی لبرل طبقات کے ساتھ مل کر اپنے حقو ق کی بات کرتے ہیں قرآن اور آئین کے باغیوں کے لیے پر امن معاشرے میں حقوق کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔مولانا محمد انس تمام بدنی، زبانی و مالی عبادات اور اسلامی احکامات ہمیں ختم نبوت کی بدولت میسر آئے ہیں۔ کسی دور میں بھی مسلمانوں میں مخبر صادقﷺ کے بعد نبوت کے جھوٹے دعویداروں کو برداشت نہیں کیا گیا۔تحفظ ختم نبوت کاکام حصول شفاعت محمدی کا بہترین ذریعہ ہے ۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ ہمارے نوجوان آج بھی اپنے اکابرین کی طرح حرمت رسول اور دفاع ختم نبوت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں،قادیانیت اسلام دشمن قوتوں کا ذہنی اور فکری منصوبہ ہے جسے امت کے اتحاد سے ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ احادیث متواترہ اور اجماع امت قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان سے نازل ہونے پر دلالت کرتے ہیں، مرزا قادیانی کا دعوی مسیحیت و مہدویت جھوٹ کا پلندہ اور تضادات کا مجموعہ ہے ،مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ اسلامیان پاکستان قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن گھناؤنی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یگانگت سے ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔مولانا قاضی احسان احمد نے کہا کہ ہماری نسل نو کے رگ و ریشہ عشق رسالت سے سرشار اور معطر ہے۔ صحابہ کرامؓ پر زبان درازی کرنے والے دراصل ختم نبوت پر حملہ آور ہیں۔ ہم ہر فلور پر ناموس رسالت کے قوانین اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی سازشوں کا جرأت مندی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ مولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا کہ اکابرین ختم نبوت کی آئینی و جمہوری جد وجہد سے پاکستان کی پارلیمنٹ پر ختم نبوت کا پرچم لہرا رہاہے فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر عقیدہ ختم نبوت کی تبلیغ و اشاعت کو پروان چڑھانا ہو گا ،ہماری نوجوان نسل ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا جیسے مورچوں کو تحفظ ختم نبوت اور اسلامی اقدار و روایات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرے۔مولانا خالد عابد نے کہا کہ صحابہ کرامؓ سب سے پہلے محافظین ختم نبوت اور قدوسیوں کی جماعت ہے۔ ملک کے کسی بھی دینی مدرسہ کو حکومتی کنٹرول میں لینے کا عزم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاہمیں اپنے اکابرین کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے ۔مولانا قاری علیم الدین شاکرنے کہا کہ ہم ناموس رسالت کے قوانین کو ختم کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کے اقدا م کو پُر امن جد وجہد سے ناکام بنائیں گے اور حرمت رسول ﷺ کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا ۔ مولانا محمد اشرف گجر نے کہا کہ موجودہ دور میں ابھرتے ہوئے ایمان سوزاورحیا باختہ فتنوں کے خلاف علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین اپنا بنیادی کردار ادا کریں مولانا عبد النعیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مغرب کے لذت پرست اور شہوت پرست معاشرے کو پروان چڑھانااسلامی معاشرہ اور دینی ثقافت اور دو قومی نظریہ سے سراسر انحراف ہے اسلامی اقدار وروایات کے منافی پروگراموں کی سرپرستی کرنا قابل مذمت فعل ہے صاحبزادہ عزیز احمد نے کہا کہ قادیانیوں کو شیلٹر مہیا کرنا،مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنا اور اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے حکومتی ایوانوں میں موجود قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس عقیدہ کیخلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔قادیانی گروہ مغربی ممالک میں اپنی فرضی مظلومیت کا رونا رو کر مغربی طاقتوں سے سیاسی پناہ ومفادات حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کو تن تنہا اور بدنام کر رہا ہے ۔ مولانا توصیف احمد نے کہا کہ حکومتی راہ داریوں میں گستاخان رسول اور اسلام و ملک دشمن سہولت کار موجود ہیں جو کہ علماء کرام کی کردار کشی کر کے حکومتی حساس اداروں کو مساجد و مدارس کے خلاف اکساتے رہتے ہیں۔ درگاہ عالیہ جرار شریف کے چشم و چراغ مولانا عبداللہ پہوڑ نے کہا کہ ختم نبوت کے تبلیغی پروگراموں کا مقصد دفاع ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس فریضہ کو فروغ دینا اور اس کی جدوجہد کو جلا بخشنا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی طرح منکرین ختم نبوت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ممتاز قانون دان راؤ منظور احمد میئو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں دشمن کی ناپاک پالیسیوں کا ادراک کرکے عملی طور پر ان کا سدباب کرنا ہو گا ،امتناع قادیانیت آرڈینینس کی بقاء کے لیے ہمیں بیدار اور فعال رہناہوگا ۔مولانا محمد قاسم رحمانی نے کہا کہ ہم زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔ مولانا مفتی محمد راشد مدنی نے کہا کہ اس پرآشوب دور میں فتنوں سے بچنے کے لئے اکابرین کی مجالس، مساجد و مدارس اور صلحاء امت سے تعلق قائم رکھنا ہوگا۔ قادیانیت کا کفر دیگر غیر مسلموں کی طرح نہیں بلکہ ان کے کفریہ عقائد ارتداد و زندقہ کے زمرہ میں آتے ہیں۔ اس لئے تمام مسلمان قادیانیوں کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں۔مولانا محمد حسین ناصر نے کہا کہ موجودہ حکمران اور قادیانیت نواز لابیاں سن لیں کہ قانون تحفظ ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اسلامی اقدار، اسلامی شعائر اور قوانین تحفظ ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔مولانا محمد حمزہ لقمان نے کہا کہ سکہ بند قادیانی عناصر خود کو آئین کا پابند اور اقلیت تسلیم کرنے کی بجائے اب بھی چناب نگر پریس سے گستاخانہ لٹریچر اور فولڈر پرنٹ کر رہے ہیں۔ قادیانی جرائد اور رسائل میںغیر قانونی طور پر اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی مذہبی اصطلاحات استعمال کر کے آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ مولانا محمد قاسم سیوطی نے کہا کہ گستاخان رسول کو سپورٹ کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل ہوں گے، قادیانیت نوازی ان کے لئے وبال جان ثابت ہوگی۔ مولانا محمد وسیم اسلم نے کہا کہ عیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے والے اور فرقہ واریت سے تعبیر کرنے والے منکرین ختم نبوت کو کندھا فراہم کر رہے ہیں۔مولانا عبد الباسط علوی نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیرمیں صدر وزیر اعظم کے حلف نامے کو من و عن پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے حلف نامے کے مطابق شامل کیا جائے اور ووٹر لسٹوں اورفارموں میں ختم نبوت کاحلف نامہ شامل کیا جائے ،کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ قافلوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری وساری رہا،آج کی اختتامی نشستوں سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ایران جنگ میں خطے کے چھ ممالک کے 4000 سے زیادہ بچے ہلاک، یونیسف
-
لاکھوں زندگیوں کو متاثر کرنے والا موسمیاتی رحجان ایل نینو کیا ہے؟
-
خلیج میں عسکری کشیدگی عالمی استحکام کے لیے خطرہ، یو این چیف
-
ہمیں اگر فارم47 کا کہتے ہو، تو صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے؟
-
شہید فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مولانا فضل الرحمان کی بات ناقابل فہم ہے
-
الیکشن کمیشن کا کام ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے
-
فیصل آباد سنٹرل جیل کے قیدی کا ہسپتال میں انتقال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد چند پیسوں کی کمی کا تحفہ
-
اوگرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم
-
رحیم یارخان: غیرت کے نام پر بہن کا قتل، حادثہ قرار دینے کی کوشش ناکام، باپ بیٹا گرفتار
-
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی مد میں جرمانوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.