علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد

عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی

جمعرات 6 نومبر 2025 18:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2025ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلابھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے موقع پر علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔