کراچی پولیس کاگٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، 3ملزمان گرفتار

اتوار 9 نومبر 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2025ء) ابراہیم حیدری پولیس کراچی نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 3ملزمان کو گرفتار کرکے 70کلو چھالیہ، 95 کلو گٹکا ماوا، چونا، کھتہ اور گٹکے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہباز، ساحل اور سمیع اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان علی اکبر شاہ کے علاقے میں گٹکاماواتیار کرنے کا کارخانہ چلارہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :