کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس کی سماعت، پولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟.جسٹس محسن اختر کے ریما رکس
سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت
میاں محمد ندیم
جمعرات 20 نومبر 2025
16:36
(جاری ہے)
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے اس کے مطابق چلیں گے،آئندہ سماعت تک سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائیں گے، سپریم کورٹ نے جہاں سے ہمیں روکا ہے اس کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے. دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ، پنجاب پولیس کے اقدامات پر برہم ہوئے اور کہا کہ پانچ جعلی مقدمے کرواکے بچیوں اور عورت کو اغوا کیا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے، مدعی کو آج تک کسی نے دیکھا نہیں جو جعلی پرچے کروا رہا ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کو بھیجا تھا، کیونکہ اس کیس میں کم سن بچیاں اور عورت کو اغوا کیا گیا، وزیراعلی پنجاب بھی عورت ہیں، معاملہ وزیراعلی پنجاب کو اس لیے بھیجا تاکہ انہیں پتہ ہو ان کی پولیس عورت کے اغوا میں ملوث ہے. انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جعلی اور جھوٹے پرچے کرواکے پیسے ریکور نہیں ہوسکتے، جو پرچے آپ نے کروائے ہیں وہ ٹرائل میں دس منٹ میں بھی برقرار نہیں رہ سکیں گے ، جرح کے دوران جعلی پرچے فارغ ہو جائیں گے ، ایسے نہ کریں فاضل جج نے مزید کہا کہ جس عورت کو اغوا کیا گیا اسی کے گھر سے سامان چوری کرکے ریکوری ڈال دی گئی، پٹیشنر کوئی صاف آدمی نہیں ہے جس نے اکتیس کروڑ کی جائیداد بیچ دی، ماتحت پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیئنیرز بھی مل جاتے ہیں یہ حیران کن ہے. جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہمیں پٹیشنر سے کوئی ہمدردی نہیں ہے وہ اگرقصور وار ہے تو اسے سزا ملے گی، کسی کو سپورٹ کرنے کے حق میں نہیں جو غیر قانونی کام کرتا ہو، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا کام ہے کسی کو انوسٹی گیشن سے نہیں روک سکتا، جہاں سے عورت اور بچے اغواہ ہوئے اس جگہ کو دیکھیں اور رپورٹ دیں وکیل شہریارطارق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس عدالت کا 24 کا فیصلہ معطل کیا تھا، فیصلہ دس نومبر کو معطل ہوا تو آپ کی عدالت کا پانچ نومبر کا فیصلہ آچکا ہے، وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان لوگوں نے سپریم کورٹ کو بھی مس گائیڈ کیا، سپریم کورٹ نے 24 اکتوبر کا فیصلہ معطل کیا پانچ نومبر کا نہیں کیا. جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ آپ دونوں حضرات سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی دیکھ لیں، جب تک وہاں سے کوئی فیصلہ نہیں آتا ہم بھی کوئی فیصلہ نہیں دیں گے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئندہ سماعت 27 تاریخ کو رکھ لیں، جس پر جسٹس محسن نے کہا کہ 27 کو کیا پتہ میں یہاں ہوں گا بھی کہ نہیں عدالت نے ہدایات کے ساتھ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی.
مزید اہم خبریں
-
میانمار: وولکر ترک کی راخائن پر حکومتی فضائی حملوں کی کڑی مذمت
-
یمن: بے گھر افراد کی خیمہ بستیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ
-
مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8 بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، کیپٹن ر صفدر
-
شہری سے فون چھین کردریا میں پھینکنے پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
-
چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی
-
پاکستان کی مری بریوری نے تقریباً 50 سال بعد شراب کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں
-
4اکتوبر کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا تو ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے.رانا ثنا اللہ
-
لاہور: باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں 18 سالہ لڑکی کے قتل کیس کی ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات
-
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا سراغ مل گیا
-
صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے. مریم نواز
-
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164کا بیان سامنے آگیا
-
علاقائی راہداریوں کو اگلی نسل کے اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.