ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت ، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
پیر 24 نومبر 2025 01:30
(جاری ہے)
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے این اے 143 میں کامیابی پر طفیل جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح عوام کے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبے اور کارکردگی پر اعتماد کی مظہر ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ محمد طفیل جٹ اپنے حلقے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے شب و روز محنت کریں گے۔
دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ حافظ محمد نعمان اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شب و روز عوامی خدمت کریں گے۔ این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمود قادر خان لغاری کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں چوہدری حنیف جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انکی کامیابی کو عوام کے مسلم لیگ( ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیا ۔مزید اہم خبریں
-
قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کے وقت بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا جیسا مریم صفدر کی جعلی حکومت نے لاہور میں لگایا
-
پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، انہوں نے سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا
-
فریال تالپورکی ہدایت پر پروفیسر پر تشددکے ملزم نے ضمانت حاصل کرلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد سیالکوٹ پہنچ گئے
-
پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا استخارہ کیا ہے‘وزیراعظم ہاﺅس جانا ٹھیک نہیں. رانا ثناءاللہ
-
جلوس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری میں ہوں تو دہشت گرد کیوں شامل نہیں ہوں گے؟ . رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ
-
پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش‘تین خواتین گرفتار
-
اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا
-
وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.