ضمنی انتخابات میں الیکشن کمشن کے قواعد ضوابط کی خلاف ورزی پر خاتون سمیت 3 ووٹروں کے خلاف مقدمات درج

پیر 24 نومبر 2025 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قواعد ضوابط کی خلاف ورزی پر خاتون سمیت 3 ووٹروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ حکام کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ ڈے روز الیکشن کمشن کے قواعد ضوابط کی خلاف ورزی پر خاتون سمیت 3 ووٹروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں بیلٹ پیر ساتھ لے جانیوالی خاتون روشناں بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

سادہ لوح روشناں بی بی چکنمبر61گ ب میں پولنگ اسٹیشن نمبر162میں ووٹ کاسٹ کرنے آئی تھی۔ بیلٹ پیپر باکس میں ڈالنے بجائے اپنے ساتھ لے گئی۔ این اے 96 میں ووٹ کاسٹ کے دوران انتخابی نشان پر مہر لگانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالا ملزم مزمل کے خلاف تھانہ سٹہ جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ چک جھمرہ میں اسی طرح وڈیو وائرل کرنے والے ملزم محمد کلیم ولد محمد امین سکنہ چک نمبر 192 رب حبیب نگر کو پولیس نے گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔