الیکشن کمیشن نے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا

پیر 24 نومبر 2025 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2025ء) الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگی امیدوار محمد بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔