نومبر اور دسمبر میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی

رواں ماہ اوردسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں، محکمہ موسمیات

بدھ 26 نومبر 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2025ء) محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبر میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ملک بھرمیں خشک سردی جاری ہے،میدانی علاقوں میں اسموگ اوردھند بڑھنے لگی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ماہ اوردسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ عرفان ورک کا کہنا ہے کہ موسم خشک ہی رہے گا اور سردررہے گا،درجہ حرارت کم رہیں گی اورمیدانی علاقوں میں اسموگ اورفوگ رہے گی، تربیلا اورمنگلا میں پانی کا جو ذخیرہ پہلے سے موجود ہے اسی کو ریگولیٹ کرنا پڑے گا ،گلشئیر یا برف پگھلنے سے پانی نہیں آئے گا۔

میٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال پرمسلسل نظر رکھی جارہی ہے تاکہ خشک سالی کی صورت میں بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ماہرین کے مطابق بارش نہ برسنے کے باعث آبی ذخائر کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے تاکہ پانی کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :