-نوشکی،بوزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 1 دسمبر 2025 20:30

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2025ء) آرسی ڈی دی شاہراہ پر بوزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق تفصیلات کے مطابق سوموار کے دن صبح کے ٹائم نوشکی کے علاقہ بٹو کے قریب جنگلات ایریا میں آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں بوزر گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار عطا اللہ ولد گل محمد مینگل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاںبحق ہوئے ،نعش کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہی