محکمہ موسمیات نے اگلے 3 ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا

کم بارشوں سے زمین میں نمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، حکام

بدھ 3 دسمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2025ء) محکمہ موسمیات نے اگلے 3ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے کم بارشوں سے زمین میں نمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں ربیع کی فصل کو مسائل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش کی کمی سے مسائل شدت اختیار کرسکتے ہیں، جنوری اور فروری میں بارشوں کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ جنوری کے آخر اور فروری میں بارشوں سے اسموگ اور فوگ میں کمی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد درجہ حرات سے فصلوں میں کیڑے لگنے کے امکان میں اضافہ ہوگا، جنوری فروری میں معمول کے مطابق بارش سے پانی کی کمی پوری کرے گی۔