بھکر پولیس نے 50 لاکھ مالیت سے زائد نان کسٹم سامان کی بڑی کھیپ پکڑ لی

ہفتہ 13 دسمبر 2025 15:14

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ انسپکٹر حسین مہدی عمران نے سب انسپکٹر آغا رحمن قمر، انچارج چوکی میبل کی بروقت اطلاع پر کامیاب ریڈ کیا، جس کے نتیجہ میں بھاری مقدار میں نان کسٹم مال برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دو ملزمان کامران ولد اسلام بہادر اور تاج بہادر ولد اسلام بہادر کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا۔ برآمد شدہ نان کسٹم مال مالیتی 50 لاکھ روپے سے زائد جس میں سگریٹ 23 گٹو (کل 1863 ڈنڈے) اور گٹکا نسوار 30 گٹو (کل 1500 پیکٹ) شامل ہیں، جبکہ کارروائی کے دوران 04 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے واضح کیا کہ بھکر پولیس غیر قانونی سرگرمیوں، نان کسٹم پیڈسامان اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :