چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی

پیر 15 دسمبر 2025 21:10

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2025ء) چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو بھجوادیا جس میں کہاگیاہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا ء پر مزیدخدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھی بھجوا دیا جس میں کہاگیا کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔4دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا،ذاتی وجوہات کی بنا ء پر اب دستخط کنندہ کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔