وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سےآزاد جموں وکشمیر بار کونسل کےوائس چیئرمین محمدطارق بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
جمعہ 19 دسمبر 2025 20:43
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وفد نے وزیراعظم کو وکلا برادری کو درپیش مختلف مسائل اور بار کونسل سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا۔ وفد نے بار کونسل کی مستقل قیام، وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے مؤثر نفاذ، بار کونسل کی گرانٹ اِن ایڈ میں اضافے، ضلع حویلی میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام، تحصیل دھیرکوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس اور تحصیل برنالہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ وفد نے مختلف ٹربیونلز میں وکلا کی تعیناتی نہ کیے جانے، سرکاری سطح پر تعینات لاء افسران کے طریقہ کار اور وکلا کی نمائندگی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ بار کونسل کے نمائندگان نے اس امر پر زور دیا کہ وکلا کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل کے حل سے انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بار کونسل کے وفد کی تمام تجاویز اور مطالبات کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وکلا برادری عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل انصاف کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.