اورنگی ٹائون پولیس گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار،گٹکاماوا، چھالیہ ودیگر سامان برآمد

اتوار 21 دسمبر 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2025ء) اورنگی ٹائون پولیس نے سیکٹر ایل12مچھلی مارکیٹ کے قریب خالی پلاٹ میں قائم گٹکا ماوا کے منی کارخانے پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے کارخانے سے 55پڑیاں گٹکاماوا، 105کلو چھالیہ، مختلف اقسام کاتمباکو، ٹپ، چونا، پیکنگ ریپرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کوترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم محمد حسین ولد حبیب اللہ عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے جبکہ چھاپے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :