قائدِ اعظم قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار و دیانت داری کے علمبردار تھے، حذیفہ رحمان
جمعرات 25 دسمبر 2025 20:36
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آج کی نوجوان نسل قومی ہیروز اور ان کے وژن سے دور ہوتی جا رہی ہے جبکہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور باہمی احترام جیسی اقدار کمزور پڑتی جا رہی ہیں، جن کے فروغ کے لیے قائدِاعظمؒ کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ناگزیر ہے۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت نے تحریکِ پاکستان اور قائدِاعظمؒ کی حیات و خدمات سے متعلق پینٹنگز کی نمائش اور کتاب میلے کا افتتاح بھی کیا جس کا اہتمام وزارت اطلاعات کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانک میڈیا و پبلیکیشز کے شعبہ سی ڈی سی نے کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے قائد اعظم کی حیات و خدمات کے حوالے سے تاریخی و دستاویزی کتب پر مشتمل ایک خصوصی سٹال بھی لگایا ۔ مجلس صدارت میں شامل چیئرمین نظریۂ پاکستان کونسل میاں محمد جاوید نے کہا کہ نوجوانوں کو قائدِ اعظمؒ کی سیرت کو مشعلِ راہ بنانا چاہئے کہ کیسے قائدِ اعظمؒ نے محنت، عزم اور استقامت کے ذریعے تاریخ میں منفرد مقام حاصل کیا۔ مجلس صدارت سے دوسرے مقرر سابق انسپکٹر جنرل پولیس، ممتاز دانشور ذوالفقار احمد چیمہ نے قائدِ اعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے عظیم خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ اعظمؒ نے متعدد مواقع پر واضح کیا کہ پاکستان کی بنیاد اسلامی اصولوں پر استوار ہوگی۔ سیمینار سے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عکسی مفتی، نظریۂ پاکستان کونسل کے سینئر وائس چیئرمین اور چیئرمین و ایڈیٹر اِن چیف پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک، تحریکِ نوجوانانِ پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل، پازیٹو پاکستان کے چیئرمین عابد اقبال کھاری پروفیسر ڈاکٹر شیر علی، وحید شریف، محمد داؤد کیف، ایمبیسیڈر صلاح الدین چوہدری اور مصنفہ و سماجی کارکن نعیم فاطمہ علوی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی زندگی و تعلیمات جدید قومی شعور کی آئینہ دار تھیں۔ انہوں نے اپنے اپنے خطاب میں قائدِ اعظمؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوانوں کو قومی تاریخ سے روشناس کرانے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد، چیئرپرسن تعلیم نیٹ ورک سینیٹر رزینہ عالم خان، نظریۂ پاکستان کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن عبداللہ یوسف سمیت معزز شخصیات، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت ڈائریکٹر پروگرامز حمید قیصر نے کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.