پٹیالہ گھرانے کے استاد بڑے فتح علی خان کی برسی 4جنوری کو منائی جائے گی

ہفتہ 27 دسمبر 2025 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2025ء) کلاسیکل موسیقی کے انمول رتن استاد بڑے فتح علی خان کی برسی 4جنوری کو منائی گئی۔پٹیالہ گھرانے کے استاد نے جو گایا، امر ہوگیا، استاد فتح علی اور ان کے بھائی امانت علی کو کلاسیکل موسیقی کی باکمال جوڑی قرار دیا گیا، ان کا شمار خیال گائیکی کے ان سرخیل گلوکاروں میں ہوتا ہے،جنہہں ٹھمری، دادرا، غزل، راگ درباری اور پیچیدہ سر گانے میں ملکہ حاصل تھا۔

استاد بڑے فتح علی خان کو کلاسیکی فن گائیگی کا سمراٹ مانا جاتا ہے، لمبی تان لگانا ان کا طرہ امتیاز تھا، 17برس کی عمر میں ہی بڑے فتح علی خان نے شہرت حاصل کر لی تھی، بھارت کے انگریز حاکم لارڈ ایلگِن نے انہیں فن موسیقی کے کرنیل کا خطاب دیا۔تقسیم ہند کے بعد بڑے فتح علی اپنے بھائی امانت علی کے ساتھ پاکستان آگئے اور یہاں دونوں بھائیوں کو کلاسیکی موسیقی کی باکمال جوڑی قرار دیا گیا، بڑے فتح علی خان نے پی ٹی وی پر بھی پرفارم کیا تاہم زیادہ وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔

(جاری ہے)

استاد بڑے فتح علی خان نے ستر سے زائد فلموں میں آواز کا جادو جگایا، حکومت سے تمغہ حسن کارکردگی سمیت بیرون ملک بھی انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا، استاد بڑے فتح علی خان 4جنوری 2017 کو 82برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے اور لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔