وائس چانسلرجامعہ سرگودھا کی گورنرپنجاب و چانسلرسے ملاقات، یونیورسٹی کی تعلیمی،تحقیقی اورترقیاتی سرگرمیوں پربریفنگ دی
جمعرات 8 جنوری 2026 21:12
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گورنر کو یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں بالخصوص چین کے ساتھ بڑھتے تعلیمی تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا چین کے صوبہ ہینان میں ایک مشترکہ تعلیمی کیمپس قائم کرنے کے عمل میں ہے، جو کسی بھی پاکستانی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا پہلا بیرونِ ملک کیمپس ہوگا۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے مشترکہ تحقیقی وٹیکنالوجی مراکز، جوائنٹ ڈگری پروگرامز اور بین الاقوامی تربیتی منصوبوں کے قیام کے لیے مختلف معاہدے کیے ہیں، جن میں ٹیکنالوجی، میری ٹائم ایجوکیشن اور ڈیجیٹل انوویشن جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر چین کے شہر سانیا، ہینان صوبہ میں ایک بین الاقوامی اسپتال کے قیام کے لیے معاہدے پردستخط کیے جا چکے ہیں، جس سے یونیورسٹی کی عالمی نمائندگی مزید مستحکم ہوگی۔تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے وائس چانسلر نے گورنر کو دوسرے سالانہ ریسرچ ایرینا کے کامیاب انعقاد کے بارے میں بتایا، جس کے دوران 100 سے زائد تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جو یونیورسٹی کی مضبوط اور فروغ پاتی تحقیقی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اُنہوں نےیونیورسٹی کےخود انحصاری اورپائیدارترقی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں مختلف کیمپسز میں شمسی توانائی پر منتقلی شامل ہے،جویونیورسٹی نےاپنے داخلی وسائل سے مکمل کی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے معیاری تدریس، مؤثر تحقیق اور وژن رکھنے والے طلبہ کو پاکستان کے عالمی تعلیمی تشخص کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے خطے اور ملک کی ترقی سے متعلق منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے جامعات کے اصل مقصد، یعنی علم اور ترقی کے فروغ، پر زور دیا۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی، عالمی شراکت داریوں اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی جامعات ہی پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کےسامنےاُجاگرکرتی ہیں۔ گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی آف سرگودھا کے 12ویں کانووکیشن کی صدارت کی باضابطہ دعوت دی، جسے چانسلر سرگودھا یونیورسٹی نے قبول کر لیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی
-
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا 2026 کی عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں پاکستان میں پہلا مقام
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے زیرِ اہتمام جدید آن لائن ہنر مندی کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے ،اوپن یونیورسٹی
-
آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے تقریبا 39 ہزار درخواستیں موصول
-
پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی ، امریکا پاکستان نالج کوریڈور پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کے تحت جی آر ای تربیت کے لئے درخواستیں طلب
-
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر تعلیم پنجاب
-
ایچ ای سی نے ڈیٹا لیک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے وا لی خبروں کی تردید کردی
-
ایچ ای سی نے ڈوئل ڈگری اور جوائنٹ ڈگری پروگراموں کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے ، ڈاکٹر نیاز احمد اختر
-
ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق آن لائن کر دیا ہے، ملک میں 282 جامعات کو ڈیجیٹلایز کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین ایچ ای سی
-
آربیٹ انسٹیٹیوٹ لاہور کے زیراہتمام موجودہ دور میں میڈیا کے کردار پر تقریب کا انعقاد
-
نیوٹیک کے تحت آئی بی ایم اور میٹا کے تعاون سے مفت بین الاقوامی آئی ٹی تربیتی پروگرام کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.