Uحضرت واصف علی واصفؒ کے سالانہ عرس کا آغاز

اتوار 11 جنوری 2026 19:40

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2026ء) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف رح کا 34 واں سالانہ عرس ان کے مزار واقع میانی صاحب بہاولپور روڈ میں آج شروع ہو رہا ہے - پروگرام کے مطابق عرس کا آغاز ان کے مزار شریف پر بعد از نماز عصر رسم چادر پوشی سے ہوگا۔سردار نصراللہ خان دریشک عقیدت مندوں کے ہمراہ درود و سلام کی محفل ہو گی جس میں اسلام کی سر بلندی اور ملک وملت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعاکی جائے گی۔

(جاری ہے)

رات کو محفل نعت ہوگی۔جس میں معروف نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ کل مورخہ 13 جنوری کو الحمرا ہال نمبر ایک میں حضرت واصف علی واصف رحمة اللہ علیہ کی زندگی اور تعلیمات کے حوالے سے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہوگا۔مقررین میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،صاحبزادہ عاصم مہاروی،ڈاکٹر صدف صغریٰ،ڈاکٹر صاحبزادہ شاہیر الٰہی،جان کاشمیری،نیاز احمد ملک اور وسیم اللہ شاہین شامل ہیں۔رات کو محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :