سبسڈی کی ادائیگی اور ہاری کارڈز کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم ہوسکے، ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 16 جنوری 2026 16:13

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2026ء)  ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن شہید بینظیرآباد کے ساتھ اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی کی بروقت ادائیگی اور ہاری کارڈز کے اجرا سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ سبسڈی کی ادائیگی اور ہاری کارڈز کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اقدامات شفاف، بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ گندم کے کاشتکاروں کے مالی مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ریجنل ڈائریکٹر نے اس امر پر زور دیا کہ گندم کی کھڑی فصلیں کسانوں کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے حکومت کسان دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور گندم کے کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہےاجلاس میں ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نے ریجنل ڈائریکٹر کو سبسڈی کی ادائیگی اور ہاری کارڈز کے اجرا کے عمل سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اور کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :