وزیر صحت خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کا اجلاس،انتظامی امور، ملازمت ،ترقی و تعیناتی امور کا جائزہ لیا گیا
پیرامیڈکس کے جائز مسائل کے حل اور صحت کے شعبے کو مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے،خلیق الرحمن
پیر 19 جنوری 2026 19:55
(جاری ہے)
ترامیم کی حتمی منظوری تک موجودہ سروس رولز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
صوبائی وزیرِ صحت نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدوں کے لیے اہل اور قابل پیرامیڈکس کی نامزدگی عمل میں لائی جائے اور انٹرویو کے عمل میں صوبائی پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کی نمائندگی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔میڈیکل فیکلٹی میں پیرامیڈکس کی تعیناتی سے متعلق امور پر غور کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت نے ہدایت کی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ڈگری ہولڈر پیرامیڈکس کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے انعقاد سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ترقیوں کا عمل موجودہ سروس رولز کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ تمام متعلقہ افسران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مختلف پیرامیڈیکل کیڈرز میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور زیر التواء ورکنگ پیپرز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔صوبائی وزیرِ صحت نے مزید ہدایت کی کہ ریشو انہانسمنٹ، پے سکیل اور طویل عرصے سے زیر التواء سینیارٹی لسٹس سے متعلق امور پر کام تیز کیا جائے۔ جہاں مالی امور شامل ہوں وہاں محکمہ خزانہ کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ پیرامیڈکس کے لیے ٹیچنگ کیڈر کے قیام سے متعلق تفصیلی ورکنگ پیپر تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیرِ صحت نے پیرامیڈکس کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا اور باقاعدہ رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پیرامیڈکس کے جائز مسائل کے حل اور صحت کے شعبے کو مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز کوموثر کارروائی پر خراج تحسین
-
وفاقی وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
لاہور،12سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
جنرل ہسپتال ، چار ماہ میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج
-
انمول عرف پنکی کیس میں کراچی پولیس کو اہم کامیابی، اکائونٹس سنبھالنے والا ملزم گرفتار
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات،فلاحی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا
-
اویس لغاری کا بیان افسوسناک، سرمایہ دارانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
-
آصف زرداری وہ صدرنہیں جواستعفیٰ دیں اوردیں گے بھی کیوں ‘ ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کی مالی سال کے اختتام تک جاری فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت
-
ہائیکورٹ کا شہر کے 56پارکس ایم سی ایل سے پی ایچ اے کو منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.