آصف زرداری وہ صدرنہیں جواستعفیٰ دیں اوردیں گے بھی کیوں ‘ ندیم افضل چن

جمعرات 14 مئی 2026 17:32

آصف زرداری وہ صدرنہیں جواستعفیٰ دیں اوردیں گے بھی کیوں ‘ ندیم افضل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آصف زرداری وہ صدرنہیں جواستعفیٰ دیں اوردیں گے بھی کیوں،استعفیٰ توآپشن ہی نہیں،آصف زرداری دبائو میںمیںزذیادہ بہترسیاست کرتے ہیں، ترمیم کے لئے سب ہورہاہے،یہ نظام پیپلز پارٹی کے بغیر نہیںچل سکتاکیونکہ ایک بڑی جماعت کوپہلے ہی باہررکھا ہواہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے انکشاف کیاپنجاب میں افسران غائب ہوتے ہیں اوربیان دے کرواپس آتے ہیں،پھرکارروائی کاپوچھاجائے تومنع کردیتے ہیں،منڈی بہائوالدین کے ایکسین راجہ عمر دوروز غائب رہے،واپس آئے توپولیس نے کاروائی کاپوچھاتوکہا ایم این اے سے پوچھے بغیربیان نہیںدوں گا،احتساب کرناہے تو خواجہ آصف کے بیان سے شروع کریں ۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے کہا کہ اس وقت جو جوسکون چل رہاہے وہ کسی بڑے لاوے کی صورت میں نظرآئے گا ،اقتدار کے ایوانوں میں راوی سکھ چین زیادہ دیرنہیں رہے ،مہنگائی بیروزگاری اور زراعت توتباہ کردی،سی سی ڈی سے امن آیا لیکن یہ مستقل حل نہیں،پولیس جن کے بندے مارتی ہے وہ پھر ایم پی اے پرحملہ کردیتے ہیں،ماورائے عدالت کاروائی کریں گے توکوئی ناکوئی اس کا سامنا کرے گا، یہ جمہوری نہیں بیوروکریٹک حکومت ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس سال عمران خان کی رہائی ہوجائے گی،انہیں3سال تو ہوگئے ہیں، سیاسی لیڈرزکوزیادہ عرصہ قیدنہیںرکھاجاسکتا،راستہ عدالتوں کاہی ہوگا،جب حالات نارمل ہوں گے توعدالت بھی نارمل ہوجائیں گی،عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے ڈیل کرناہوگی اوریہ ڈیل نہیں کہلائے گی ،میثاق جمہوریت کوکوئی ڈیل نہیں کہتا۔