گورنر خیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات،فلاحی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 14 مئی 2026 17:42

گورنر خیبرپختونخوا سے  ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام   کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل نور رحمان خان نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور اس حوالہ سے لالہ رخ فاؤنڈیشن کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سماجی سرگرمیوں کا مثبت کردار معاشرے سے غربت ، بے روزگاری کے خاتمہ اور شعور پیدا کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات غلام قادر اور حیدر علی شاہ بھی شامل تھے۔