انمول عرف پنکی کیس میں کراچی پولیس کو اہم کامیابی، اکائونٹس سنبھالنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 14 مئی 2026 16:08

انمول عرف پنکی کیس میں کراچی پولیس کو اہم کامیابی، اکائونٹس سنبھالنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) کراچی میں کارروائی کے دوران منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار انمول پنکی کے اکائونٹس سنبھالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔زیرِ حراست ملزم کے بینک اکائونٹس اور آن لائن ادائیگیوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی حکام کے مطابق پنکی کے اکائونٹس سنبھالنے والے ذیشان نامی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، منشیات خریدنے کے لیے کسٹمرز آن لائن ایپ سے ادائیگی کرتے تھے۔

ان رقوم کو موبائل فرنچائز اور موبائل بیلنس کی آڑ میں منتقل کیا جاتا تھا، رقوم کی ادائیگی اور وصولی کے لیے فیاض کمیونیکیشن کی فرنچائز استعمال کی جاتی تھی۔زیرِ حراست شخص کے بینک اکائونٹس اور آن لائن ادائیگی کے لیے ایپس کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور مشترکہ ٹیم ملزم سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔