بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج،سڑکیں بند، سیاح محصور،2 افراد جاں بحق
کئی شاہراؤں پر برف کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکیں بند ہونے سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے
جمعہ 23 جنوری 2026 11:28
(جاری ہے)
این 50 شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ، جس سے بین الصوبائی آمدورفت معطل ہو گئی۔
این 50 شاہراہ پر برف اور شدید پھسلن کے باعث 9 مختلف حادثات پیش آئے جن میں 27 افراد زخمی ہوئے۔ کوڑک ٹاپ پر سائیبرین ہواؤں کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا، جس سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔شیلاباغ کے قریب پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جس سے سردی میں اضافہ اور شہری علاقوں میں مشکلات پیدا ہوئیں۔خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، بالائی گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں بھی شدید برفباری ہوئی۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 35 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔شانگلہ میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ چترال میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ہوچکی ہے جس کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ہنزہ اور نگر میں بھی برفباری ہوئی جب کہ چیپورسن میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ، داریل اور تانگیر میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مری میں برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے جزوی طور پر بند کر دی گئی۔دوسری جانب وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں ریسکیو1122 ٹیموں کا متاثرین کے لیے آپریشن جاری ہے ، جہاں اہل کار برف میں پھنسے افراد اور گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ترجمان کے مطابق علاقہ سندانہ کے مقام پر پھنسے تقریباً 20 گاڑیوں میں سوار 55 متاثرین کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ان کارروائیوں میں خیبر، پشاور، صوابی اور نوشہرہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو1122 خیبر کے مطابق باڑہ بٹہ تل میں سخی گل نامی شخص کے مکان کا کمرہ بارش کے باعث گر گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے ملبے تلے تمام افراد کو نکال کر طبی امداد فراہم کی۔مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.