آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے: نجم سیٹھی

اگر دیگر ممالک ساتھ کھڑے ہوں تو آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہوگا: سابق پی سی بی چیئرمین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 جنوری 2026 10:20

آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے: نجم سیٹھی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2026ء ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے۔ اگر دیگر ممالک ساتھ کھڑے ہوں تو آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔ 
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے ہائبرڈ ماڈل ہم نے متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارت نہیں جا سکتا، اسی لیے دبئی میں میچز کا فیصلہ ہوا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پل آؤٹ کرلیا ہے۔ دیکھنا ہے اب پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔ 
نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی خوش آئند ہے۔ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہر ٹیم میں ہونا چاہیے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی۔