پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام ’آل پاکستان دو زبانی تقریری مقابلوں‘ کا انعقاد

بدھ 28 جنوری 2026 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2026ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ پائینرز ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام نو سالہ طویل وقفے کے بعددو روزہ ’آل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلوں‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسمیت ملک بھر کے معروف تعلیمی اداروں سے 25ٹیموںاور65 مقررین نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر شاہزیب خان،فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ اساتذہ کا کردار کلاس رومز کے اندرجتنا اہم ہے اتنا ہی باہر بھی اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے طلبائوطالبات کا نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے تاکہ انہیں ایک ذمہ داری شہری بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کے لئے سوسائیٹیاں اس لئے ضروری ہیں تاکہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی کوخوشگوارا ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبہ کا اعتماد بحال ہوتاہے ۔انہوں نے طویل عرصے بعدطلبہ کے لئے بہترین تقریب کے انعقاد پرڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر شاہزیب خان اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔

ڈاکٹر شاہزیب خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبائوطالبات بہت باصلاحیت ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا اور ادارے کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سمیت تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے شعبہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب کے شرکاء نے دوروز جاری رہنے والے مقابلوں کو ایک نمایاں ادارہ جاتی کامیابی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ان مقابلوں میں فیصلہ سازی کیلئے اردوججزپینل میں حمزہ تارڑ، وہاب احمد جمال، حمزہ مصطفیٰ، سید اسرارالحسن، حذیفہ انور، یاسر رشید، ڈاکٹر عاطف علی اور محمد حارث اشفاق جبکہ انگریزی ججزپینل میں فہد علی کاظمی، ڈاکٹر شارح قاضی، رمیشہ خان، محمد سبطین رضا، معظم خان لودھی، حنا عاطف ، عمازشبیراورعیشہ فاطمہ شامل رہے۔فائنل مقابلے کے اختتام پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ٹیم ٹرافی اپنے نام کی۔