Live Updates

خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: عہدیدار

سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے،بیان

اتوار 1 فروری 2026 15:35

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2026ء) ایک اعلی سطحی سعودی عہدیدار نے اخبار الشرق الوسط کو بتایا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی وہ خبریں درست نہیں جن میں خطے میں کشیدگی کے حوالے سے مملکتِ سعودی عرب کے موقف میں تبدیلی کا دعوی کیا گیا ہے۔سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ سعودی عرب امریکہ اور ایران کے درمیان تمام متنازعے امور کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فون کال پر مملکت کے اس مقف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب کسی بھی فریق کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی یا حملے کے لیے اس کی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرے، چاہے حملے کی سمت یا نوعیت کچھ بھی ہو۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ مملکت ہر اس کوشش کی حمایت کرتی ہے جو بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے۔اس موقعے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے مستقل مقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں اور کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات