لله*کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب حب کے جنرل سیکریٹری جاں بحق ہوگئے

پیر 9 فروری 2026 20:40

ا حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2026ء) صحافتی برادری، سیاسی، سماجی و قبائلی شخصیات، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے مرحوم کی جسدخاکی کو آبائی قبرستان اوتھلبمیں سپردخاک کیا مرحوم کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ رہا سابق ایم این اے اسلم بھوتانی مرحوم کے گھر جاکر ان بیٹے دانیال عزیز لاسی سے تعزیت کی المناک ٹریفک حادثے میں سینئر صحافی کی موت پر وفاقی وزیر مملکت برائے تجارت جام کمال خان پیپلزپارٹی کے رہنما علی حسن زہری بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب سے جاری بیاں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح ، سابق ایم این اے اسلم بھوتانی ،سردارزادہ عرفان صالح بھوتانی ، سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے سینئر صحافی اور سابق صدر لسبیلہ پریس کلب عزیز لاسی کی ٹریفک حادثے میں المناک وفات پر گہرے دکھ غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سینیٹر جان محمد بلیدی ،رحمت صالح ،رجب علی رند معروف ٹرانسپورٹر سید نورشاہ بخاری ،سیف اللہ دہوار بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے اس کے علاوہ وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے وندر کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی اور روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے معاون وزیر اعلی نے مرحوم عزیز لاسی کو ایک ذمہ دار، بااصول اور متحرک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی ناگہانی وفات سے نہ صرف لسبیلہ بلکہ صوبے بھر کی صحافتی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہوگئی ہے شاہد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی بچی کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔