اکرم خان درانی کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ،طلبہ کی تعلیمی و ہم نصابی کارکردگی کو سراہا گیا
تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں ،کردار سازی و عملی زندگی میں کامیابی کا ذریعہ ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب خان
منگل 17 فروری 2026 20:10
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب خان نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ کردار سازی اور عملی زندگی میں کامیابی کا ذریعہ ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنائیں ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر طالب علم ڈاکٹر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنے بلکہ معاشرے کا باعزت اور بااخلاق شہری بننا بھی بڑی کامیابی ہے پرنسپل کالج ملک اخیاء جان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کا ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی عزت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کریں اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ان کی نمایاں کارکردگی پر میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں کالج کے اساتذہ، طلبہ کی بڑی تعداد اور والدین نے شرکت کی طلبہ میں انعامات پانے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی کالج کے دو ایسے طلباء کو بھی شیلڈز دیئے کو پورے پاکستان تقرری مقابلوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا تھا تقریب کے اختتام پر پرنسپل ملک اخیاء جان خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب خان کو شیلڈ پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا کالج انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل ملک اخیاء جان خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر خصوصی طور پر سرٹیفکیٹ دے کر نوازا گیا جس پر انہیں اساتذہ اور طلبہ نے داد دی۔
مزید قومی خبریں
-
کوہاٹ ، طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
-
ایبٹ آباد،میزائل چوک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،دو افراد زخمی
-
شہیدوں کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا،مولانا فضل الرحمان شہدا کے خاندانوں اور عوام سے معافی مانگیں، محمد حنیف عباسی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ، صوبہ میں معدنیات و دیگر ذخائر بارے بریف کیا
-
کراچی: جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار گرفتار
-
کراچی: ایک ہی خاندان کے 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق
-
چیچہ وطنی : حکومت ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید موثر اور جامع بنا رہی ہے، سید عمران احمد شاہ
-
پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں، قوم کے وقار، سلامتی اور بقاکی علامت ہے،طارق فضل
-
ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا
-
کراچی : کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد ، مقدمہ درج
-
الیکشن کمیشن کے نو تعینات افسران کا وفاقی آئینی عدالت کا مطالعاتی دورہ، عدالتی نظام اور آئینی دائرہ اختیار پر بریفنگ دی گئی
-
لاہور،خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.