yبنوں، اکرم خان درانی کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 17 فروری 2026 20:25

5بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2026ء) اکرم خان درانی کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی تعلیمی و ہم نصابی کارکردگی کو سراہا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں عمر خطاب خان تھے جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ آفزائی کی اور انہیں مستقبل کے لئے قیمتی مشورے دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب خان نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ کردار سازی اور عملی زندگی میں کامیابی کا ذریعہ ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنائیں ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر طالب علم ڈاکٹر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنے بلکہ معاشرے کا باعزت اور بااخلاق شہری بننا بھی بڑی کامیابی ہے پرنسپل کالج ملک اخیاء جان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کا ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی عزت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کریں اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ان کی نمایاں کارکردگی پر میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں کالج کے اساتذہ، طلبہ کی بڑی تعداد اور والدین نے شرکت کی طلبہ میں انعامات پانے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی کالج کے دو ایسے طلباء کو بھی شیلڈز دیئے کو پورے پاکستان تقرری مقابلوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا تھا تقریب کے اختتام پر پرنسپل ملک اخیاء جان خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب خان کو شیلڈ پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا کالج انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل ملک اخیاء جان خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر خصوصی طور پر سرٹیفکیٹ دے کر نوازا گیا جس پر انہیں اساتذہ اور طلبہ نے داد دی