فاطمہ جناح و بیگم رعنا کو اسلم فاروقی کا خراج عقیدت

خواتین کا عالمی دن خواتین کو استحصال کیخلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ دیتا ہے،چیئرمین ایم کیو ایس سی

ہفتہ 7 مارچ 2026 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2026ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کا نمایاں کردار ہے ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہیں خواتین کے عالمی دن پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن خواتین کو استحصال کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ دیتا ہے وقت آگیا ہے کہ خواتین ظالمانہ استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کی جدوجہد کو مشعل راہ بنائیں اور وقت کے فرعونوں کو بتا دیں کہ خواتیں کمزور نہیں بلکہ بہت باہمت ہیں ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کی شرکت بہت ضروری ہے قائد اعظم خواتین کی تعلیم، مساوی مواقع اور قومی ترقی میں ان کے کردار کے حامی تھے ان کا عالمی یوم خواتین پر واضح پیغام ہے کہ ہمیں خواتین کی برابری، تعلیم اور قومی ترقی میں ان کی مکمل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے قائد اعظم کا عالمی یوم خواتین پر پیغام خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے نظریات پر مبنی ہے۔