ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی

حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا،پاسداران انقلاب

اتوار 8 مارچ 2026 11:00

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2026ء) ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس کی فورسز نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :