سنی تحریک کے آج منائے جانے والے یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تائید و حمایت کرتے ہیں،اسلم خان فاروقی

ہفتہ 14 مارچ 2026 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2026ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت آج 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جانا لائق تحسین ہے اس کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں دراصل ہر دن تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا دن ہے اور اسلاموفوبیا کے شکار مغربی ممالک جو اظہار رائے کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کرتے ہیں ان کی ہر دن مذمت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فارقی نے مرکز فاروقیہ پر ایم کیو ایس سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے مقدسات اسلام اور نبی کریم ﷺ کی توہین عالمی امن کی تباہی ہے امن کے علمبردار عالمی ممالک کو چاہیے کہ عالمی پائیدار امن کے لیے گستاخ آمیز پوسٹوں اور نفرت وانتشار پھیلانے کی سازش کے خلاف آواز اٹھائیں توہین مذہب اور توہین رسالت وصحابہ واہل بیت سے متعلق گستاخانہ مواد ناقابل برداست ہیں ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کے لیے تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے اجلاس میں حکیم محمد شعیب قریشی، ماسٹر زاہد حسین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔