ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کردی ، 7ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
امریکا کا آبنائے ہرمز سے صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، آبنائے ہرمز کے راستے تیل لینے والے ممالک مدد کیلئے آگے آئیں، ایران کے 100سے زائد جہازوں کو تباہ کردیا۔ صدر ٹرمپ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 مارچ 2026
22:05
(جاری ہے)
ایران میں 7 ہزار سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے دفاعی نظام کو بھی تیزی سے تباہ کررہے ہیں۔ طاقتور فوجی کارروائی کے بعد ایران کے حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ۔
ہم نے حملوں میں ایرانی قیادت کا خاتمہ کردیا۔ ایران کے ڈرون اور میزائل بنانے کی طاقت ختم کررہے ہیں۔ ایران کے 100 سے زائد جہازوں کو تباہ کردیا۔ ایران کے خرق جزیرے پرآئل پائپ لائن کے سوا سب کچھ تبا ہ کردیا۔ مزید برآں امریکا اسرائیل کے ایران اور لبنان پر حملے 16 ویں روز میں داخل ہو گئے، ایران نے بھی جواب میں 54 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے سجیل میزائل برسا دیئے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد کی اپیل کی تاہم کسی ملک نے ابھی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کا دعویٰ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی سے مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا، ایران سعودی عرب پر حملوں میں ملوث نہیں، امریکا کے لوکس ڈرون ایرانی ڈرون شاہد کی نقل ہیں، وہی عرب ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، امریکا نے ایرانی دعوے کی تردید کی ہے۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا، ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق 7 ممالک سے بات چیت کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں چیک پوسٹ پر حملہ: نو پولیس اہلکار ہلاک، 28 زخمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
یورپ کے لیے انسانی سمگلنگ میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلۂ خیال
-
ٹریبونل درخواست سے ہٹ کر ازخود احکامات جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
ہنگو میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، 28 زخمی
-
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
-
پاکستان کیلئے بڑا معاشی ریلیف، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر قرض دوبارہ رول اوور کردیا
-
بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے مجھے وزیراعظم تک بننے کی آفر کی تھی
-
حکومت کا پیٹرول صرف 75 پیسے سستا کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.