سابق مسلم لیگی رہنما ماروی میمن نے ہیسٹورین ودھ آٹ بارڈرز سندھ پاکستان چیپٹر کے قیام کا اعلان کر دیا

آج کل بیانیہ کی جنگ ہے اب خوشی ہے کہ سندھ کا بیانیہ صحیح کرنے نکلے ہیں،ٹیم میں دانشور ادیب اور مورخین شامل ہیں ، ماروی میمن

منگل 17 مارچ 2026 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2026ء) سابق مسلم لیگی رہنما ماروی میمن نے ہیسٹورین ودھ آٹ بارڈرز سندھ پاکستان چیپٹر کے قیام کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کل بیانیہ کی جنگ ہے اب خوشی ہے کہ سندھ کا بیانیہ صحیح کرنے نکلے ہیں۔ اس ٹیم میں دانشور ادیب اور مورخین شامل ہیں ۔سندھ میں اتحاد کے خلاف باتیں پھیلائی گئی ہیں۔

جو بھی سندھ میں رہتا ہے وہ سندھی ہے۔ ہم اپنا سندھ کا درست بیانیہ پھیلانے کے لیے سب سے رابطے کریں گے۔وہ منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ماروی میمن نے کہا کہ ہم ہسٹورین ود آئوٹ بارڈرز کے نام سے نئے فورم قائم کردیا ہے۔میرے ساتھ اس فورم کے بانی ممبران موجود ہیں۔آج بیانیہ کی جنگ ہے۔ سندھ کی تاریخ کو نقصان ہوا ہیسندھ کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ ہم سندھ اور پاکستان دونوں کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیںہم سندھ کے بیانیہ کو ٹھیک کرنے آئے ہیں۔سندھ کا بیانیہ 5 ہزار سال پہلے موہن جو دڑو کے دور سے شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ساتھ کھیل کھیلا جارہاہے۔غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔سندھ میں سندھی اردو، پشتو بلوچی سرائیکی اور دیگر زبانیں بولنے والے رہتے ہیں۔

سندھ میں مسلم اور ہندو رہتے ہیں۔ماروی میمن نے کہا کہ سندھ میں غربت بہت ہے بے بسی لوگوں میں دیکھی ہے۔سندھ کے لوگوں کو شعور دینا چاہتے ہیں سندھ میں بیڈ گورننس ہے۔ اسے تاریخ کا بیانیہ ٹھیک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کریں گے۔ لوگوں سے اور طاقتور حلقوں سے بھی بات کریں گے۔ ماروی میمن نے کہا کہ سندھ میں اربن رورل تقسیم ہے یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اربن رورل تقسیم کا بیانیہ ٹھیک نہیں ہے۔ اسے ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہایہاں کراچی اور سندھ کہا جاتا ہے۔کراچی اور اندرون سندھ کہا جاتا ہے یہ بھی غلط ہے۔سندھ سندھ ہے۔ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔لاہور اور اندرون پنجاب تو نہیں کہا جاتا ۔