Live Updates

امریکا نے شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ بنالیا

بدھ 18 مارچ 2026 23:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2026ء) امریکا نے شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ بنالیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے شامی فوج کو لبنان بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جب کہ دمشق نے تنازع میں الجھنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی اخبار کی جانب سے اسرائیلی خفیہ کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایران کا نظام کمزور نہیں بلکہ وہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران کی بنیادی فوجی فورس پاسداران انقلاب برتر ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خا رجہ کے 2 افسران نے اسرائیلی خفیہ دستاویز کی تصدیق کردی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات