ملک بھرمیں گرج چمک، بارش، آندھی اورژالہ باری کا الرٹ جاری

منگل 24 مارچ 2026 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ڑالہ باری کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 31 مارچ تک بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر ڈالے گا۔

اسلام آباد اور پنجاب:** مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر شہروں میں 25 تا 26 مارچ بارش، 28 تا 30 مارچ بارش کی شدت میں اضافہ، چند مقامات پر ڑالہ باری خیبرپختونخوا:** چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر اضلاع میں بارش اور آندھی، 28 تا 30 مارچ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور کچھ مقامات پر ڑالہ باری گلگت بلتستان و آزاد کشمیر گلگت، استور، دیامر، ہنزہ، مظفرآباد، وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں 25 تا 26 اور 28 تا 30 مارچ بارش، برفباری اور چند مقامات پر ڑالہ باری بلوچستان کوئٹہ، ڑوب، زیارت، چمن، قلات، پشین، تربت، گوادر اور دیگر شہروں میں 24 تا 25 اور 27 تا 29 مارچ بارش، چند مقامات پر ڑالہ باری سندھ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 25 تا 26 اور 28 تا 29 مارچ بارش اور آندھی این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں، اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ڑالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، لہذا ایسے مقامات سے دور رہیں۔سیاح اور مسافر جو شمالی علاقوں کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قبل از سفر موسم اور سڑکوں کی صورتحال چیک کریں۔ عوام بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔