Live Updates

پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد

قوم کا بچہ بچہ بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں بری طرح سے جکڑا ہوا ،ملک ،آئندہ نسل کا مستقبل دا ئوپر لگا ہے، مقررین

منگل 24 مارچ 2026 21:50

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے یوم پاکستان کے موقعے پر استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شہر کے سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماوں کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقعے صوبائی ترجمان سید سکندر شاہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا راشد محبوب پاکستان سنی تحریک مرکز کے ضلعی صدر سید سرور شاہ، مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کشمیری، عوام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر محمد اکرم جٹ، سنی رابطہ کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری کلیم اللہ قائم خانی، نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار کے سرپرست اعلی عبد الحمید عباسی ٹنڈوالہیار علماء کمیٹی کے مولانا کاشف حنفی پاکستان راہ حق پارٹی سٹی کے صدر نعمان خانزادہ اور متحدہ عباسیہ انٹرنیشنل کے ضلعی صدر انجینئر رضوان عباسی نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہماری قومی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل دن ہے یہ وہ دن ہے جب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر منعقدہ اجلاس میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی جس کا خواب شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور بلاآخر علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان کی منظوری کے 7 سال کے قلیل عرصے میں تعبیر دی اور اپنی لازوال جدو جہد اور عظیم قربانیوں سے دنیا کے نقشے پر مدینہ مںنورہ کے بعد ایک دوسری فلاحی ریاست پاکستان کو نمودار کیا تاہم قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے جن مقاصد کے لیے پاکستان بنایا تھا ان مقاصد سے روگردانی کی وجہ سے موجودہ پاکستان قائد اعظم کے ویزن اور علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے اورچ ایسی صورت میں ہر محب وطن کو میدان میں نکلنا ہوگا اور مقاصد پاکستان کی تکمیل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں آقا بننا ہے یا خادم بن کے رہنا ہے یہ دن ہمیں قومی یکجہتی اور درس محبت کا پیغام دیتے ہیں آزادی نعمت ہے اور اسکی قدر اب انہیں بھی ہو رہی ہے جو بھارت میں اقلیتوں پر ہندو توا کے مظالم کے شکار ہیں پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے آزادی پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور مقصد پاکستان بانیان پاکستان کی قربانیوں سر سید احمد خان کے شعور اور لیاقت علی خان اور عظیم لیڈران کی سوچ اور فکر کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ہم ملک کے ادنی سپاہی کی حیثیت سے میری پہچان پاکستان ہونا چائیے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہمیشہ زندہ باد کی سوچ فیلڈ مارشل نے پوری قوم کے لئے اولین ترجیح بنا دی ہے۔ بھارت کے بعد افغانستان رجیم کو بھی شکست دے رہے ہیں اور بلوچستان میں بھی ملک دشمن پسپا ہورہے ہیں آئیں عہد کریں پاکستان کو رعظیم ریاست بنائیں گے۔ افواج پاکستان، سیکورٹی فورسز کے شہداء کو سلام تحسین غازیوں کو خراج تحسین پیش کریں ہم سب کا نعرہ یہی ہے کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد، پہلے پاکستان اور اتحاد ملت بعد میں سیاست، پاکستان ہمیشہ زندہ باد پوری قوم کو عید اور یوم پاکستان مبارک ہو
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات