ایچ ای سی نے انفارمیشن سیکیورٹی کے موضوع میں پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو این او سی جاری کر دیا

بدھ 25 مارچ 2026 22:25

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2026ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے انفارمیشن سیکیورٹی کے موضوع میں پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو این او سی جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کہا ہے کہ ایم فل/پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اب تک 136 این او سیز حاصل کیے ہیں جو بہترین تعلیمی پیشرفت کا عکاس ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے انفارمیشن سیکورٹی میں پی آیچ ڈی کے اجازت نامے کے اجراء پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اور پروفیسر ڈاکٹر وقار اسلم چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سیکیورٹی کو مبارکباد دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری سے انفارمیشن سیکیورٹی جیسے جدید علوم میں تحقیق کے نئے مواقع پیدا ہوں گی