فیصل آباد، ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

بدھ 25 مارچ 2026 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2026ء) فیصل آباد میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، حادثہ ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد کے علاقہ ستارہ کالونی پھاٹک پر ٹرین حادثہ میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اللہ توکل میرج ہال کے قریب، ستارہ کالونی پھاٹک، رسالہ روڈ پر ایک افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔

موقع پر موجود ٹرین ڈرائیور کے مطابق ایک تقریباً 35 سالہ شخص ریلوے لائن کراس کر رہا تھا۔ ڈرائیور کی جانب سے متعدد بار ہارن بجانے کے باوجود وہ شخص ٹریک سے نہ ہٹا جس کے باعث ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو پولیس اسٹیشن سمن آباد کے حوالے کر دیا۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔